Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردوں کی جڑیں کاٹ دیں،عبدالقادر بلوچ

اسلام آباد.... وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلئے کئی آپریشن کئے۔ آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن رد الفساد جاری ہے۔ ملک میں دہشت گردوں کی جڑیں کاٹ دیں۔ دہشت گردی کا خاتمہ ہورہا ہے۔ بدھ کو میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 120 ارب ڈالرکا نقصان ہو چکا۔ 67 ہزار سے زیادہ لوگوں نے جام شہادت نوش کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان پر دباو بڑھانے کے لئے اسی طرح کے بیانات دے رہا ہے۔ہمیں سب سے زیادہ اپنے مفادات کو سمجھنا ہو گا۔

شیئر: