Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ بلدیہ کیس،روف صدیقی اور دیگر ملزمان پر فردجرم

کراچی ... انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ  کیس میںایم کیو ایم پاکستان کے رہنما روف صدیقی، کارکن زبیر عرف چریا اور عبدالرحٰمن عرف بھولا پر فردِ جرم عائد کردی ۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کو گواہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چارج شیٹ کے مطابق عبدالرحٰمن عرف بھولا نے دوران تفتیش اور بعد ازاں مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف کیا تھاکہ اس نے زبیر عرف چریا کے ہمراہ حماد صدیقی کے کہنے پر فیکٹری کو آگ لگائی ۔فیکٹری مالکان نے بھتہ دینے سے انکار کردیا تھا۔ ملزم نے یہ بھی اعتراف کیا تھاکہ روف صدیقی اور حماد صدیقی نے کیس کا رخ تبدیل کرنے کے لئے فیکٹری مالکان سے 5 کروڑ وصول کئے۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ کیس میںزبیر عرف چریا کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت کو کیس کا ٹرائل جلد مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

شیئر: