سلمان نے بہنوئی کی فلم کاپوسٹر جاری کردیا
بالی وڈ کے سلمان خان جب بھی فلم کی اینٹری دیتے ہیں، اپنے ٹریلر اور پوسٹر سے خوب شہرت کماتے ہیں مگر اس بار سلمان خان نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر اپنی فلم نہیں بلکہ اپنے بہنوئی کی نئی فلم کا پوسٹر جاری کیاہے۔ خبروں کے مطابق سلمان خان نے آیوش شرما کی فلم”لو راتری“کا پہلا پوسٹر جاری کیاہے ۔ اس میںآیوش شرما اور وارینا حسین ڈانڈیا تھامے دکھائی دے رہے ہیں۔سلمان خان 'لوراتری' سے اپنے بہنوئی ایوش شرما کو بالی وڈ میں متعارف کروارہے ہیں۔اس سے قبل سلمان خان نے اسی فلم سے متعلق ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں کہا تھا کہ ' مجھے لڑکی مل گئی دراصل وہ اس فلم کی اداکارہ وارینہ حسین تھیں ۔وارینا اور آیوش شرما کی یہ پہلی بالی وڈ فلم ہے۔