راولپنڈی ... پاک فوج کا دستہ تربیت اور مشاورتی مشن پر سعودی عرب بھیجاجارہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا دستہ اور مملکت میں پہلے سے موجود پاک فوج کے اہلکار سعودی عرب سے باہر تعینات نہیں ہونگے۔ یہ پاکستان کے جی سی سی اور علاقائی ممالک کے ساتھ دوطرفہ سلامتی کے شعبے میں تعاون کا حصہ ہے۔دریں اثناء جمعہ کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی۔ جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سلامتی کی صورت حال بھی زیر بحث آئی۔