Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبیا :ٹرک الٹ گیا،مرنیوالے مہاجرین کی تعداد 23 ہو گئی

طرابلس۔۔۔لیبیا میں مہاجرین کو لے جانے والا ایک ٹرک الٹنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے مہاجرین کی تعداد 23 ہو گئی۔ لیبیا کے طبی حکام کے مطابق یہ ٹرک لیبیا کے شمال مغربی شہر بنی ولید کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔ بنی ولید ہسپتال کے ڈائریکٹر کے مطابق 124 دیگر افراد اس حادثے کے نتیجے میں زخمی بھی ہوئے ۔ بنی ولید کے میئر علی النجرات کے مطابق یہ ٹرک اْس راستے پر سفر کر رہا تھا جو انسانی اسمگلرز غیر قانونی تارکین وطن کو اس شہر تک لانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں صومالیہ اوراریٹیریا کے شہری بھی شامل ہیں۔

شیئر: