ریاض پبلک ٹرانسپورٹ پلیٹ فارم نے منگل21 جنوری سے اورنج لائن پر الحلہ اور فرسٹ انڈسٹریل سٹی سٹیشن کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق اورنج لائن ریاض کے مشرق کو مغرب سے جوڑتی ہے اور مغرب میں جدہ روڈ سے مشرق میں خشم العان کے علاقے کے ساتھ سیکنڈ ایسٹرن رنگ روڈ تک پھیلی ہوئی ہے۔ کل لمبائی 41 کلو میٹر ہے۔
ریاض میٹرو پروجیکٹ میں 85 سٹیشن شامل ہیں جن میں چار مرکزی سٹیشن ہیں جو جدید انجینیئرنگ کی خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کیے گئے ہیں جو اسے ایک ورسٹائل منزل بناتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
بصارت سے محروم افراد کے لیے ریاض میٹرو میں کیا سہولتیں ہیں؟Node ID: 882875
-
ایک اور سہولت، ریاض میٹرو کے تمام روٹس گوگل میپ پر اپ لوڈNode ID: 884149
ریاض میٹرو منصوبے میں 190 انجنوں اور 452 بوگیوں کا فلیٹ شامل ہے جس میں بڑی بین الاقوامی کمپنیوں جرمن کمپنی سیمنز، کینیڈا کی بومبارڈیئر اور فرانس کی السٹوم کمپنیاں شامل ہیں۔ میٹرو منصوبے میں 19 مقامات کار پارکنگ کے لیے مختص ہیں۔
ریاض میٹرو کے 6 روٹس ہیں۔ پہلا ٹریک (بلیو لائن) العلیا، البطحا، الحایر جس کی لمبائی 38 کلو میٹر ہے۔ دوسرا ٹریک (ریڈ لائن) اس کا روٹ شاہ عبداللہ روڈ ہے جس کی لمبائی 25.3 کلو میٹر ہے۔
تیسرا ٹریک (اورنج لائن) جو 40.7 کلو میٹر طویل ہے، اس کا روٹ مدینہ منورہ روڈ، شہزادہ سعد بن عبدالرحمن الاول روڈ ہے۔
چوتھا ٹریک (یلو لائن) کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ کے لیے ہے۔ اس کی لمبائی 29.5 کلو میٹر ہے۔ پانچواں ٹریک (گرین لائن) ہے۔ یہ کنگ عبدالعزیز روڈ کے لیے ہے۔ اس ٹریک کی طوالت 12.9 کلو میٹر ہے۔
چھٹا ٹریک (پرپل لائن) ہے۔ یہ عبدالرحمن بن عوف اور الشیخ حسن بن حسین بن علی روڈ کے لیے مختص ہے، اس کی لمبائی 29.7 کلو میٹر ہے۔