Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوری طور پر ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں،ثانیہ مرزا

حیدرآباد دکن: ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ انہیں گھٹنے کی انجری سے نجات میں2ماہ لگ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کورٹ میں جلد واپسی اولین ترجیح ہے تاہم کسی قسم کا خطرہ مول لینے کیلئے تیار نہیں۔ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ میرے گھٹنے میں تکلیف ہے مگر مجھے ہر وقت اس تکلیف کا سامنا نہیں ہوتا اور اس قسم کی انجری سے نجات میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔میرے خیال میں مجھے پوری طرح فٹ ہونے میں مزید 2 ماہ لگ سکتے ہیں۔ ہندوستانی ٹینس اسٹار نے کہا کہ ہلکی پھلکی پریکٹس کرتے ہوئے انجری کی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہوں اور اس سلسلے میں فزیو کی مدد بھی حاصل ہے ۔ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوال پر ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ کہا کہ فوری طورپر اس کا کوئی امکان نہیں تاہم جب مجھے اندازہ ہوگیا کہ اب پروفیشنل ٹینس مزید نہیں کھیل سکتی تو دستبردار ہونے میں دیر نہیں کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائر ہونے کے بعد بھی کسی نہ کسی صورت میں ٹینس سے منسلک رہنا چاہوں گی۔

شیئر: