کیلیفورنیا ..... اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ جب کوئی شخص گاڑی چلاتا ہے تو کچھ بچے ساتھ ساتھ گاڑی پر سوار ہونا چاہتے ہیں۔ انہیں یہ اندازہ نہیں ہوتا کہ کون کس کام سے جارہا ہے۔ انہیں اپنے شغل سے مطلب ہوتا ہے اور اکثر یہی ہوتا ہے کہ لوگ ان ضدی بچوں کو چند گز کے فاصلے تک لیجاکر گاڑی سے اتار دیتے ہیں۔ مگر یہاں ایک ضدی چوہیا نے اس وقت عجیب و غریب تماشا کردیا جب مقامی ڈپٹی برانڈن ڈینگٹن کام پر جارہے تھے کہ اچانک ننھی چوہیا نے جمپ لگائی اورگاڑی کے ہڈ پر سوار ہوگئی۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ اس موقع کی وڈیو تیار ہوکر فیس بک پر جاری ہوئی ہے اس سے چوہیا کا انداز ایسا ہی ہے جیسے ’’ڈاکو اور لیٹرے‘‘ کسی گاڑی کو لوٹنے کی غرض سے اغوا کرتے ہیں۔ پولیس کا کہناہے کہ کچھ لوگ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ اس چوہیا نے ڈینگٹن کی کار چرانے کی کوشش کی تھی۔ جس کار کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا اسکی ونڈ شیلڈ زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ ڈینگٹن کا کہنا ہے کہ انہوں نے بڑی حکمت سے اس چوہیا سے جان چھڑائی اور اپنے دفتر پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔ پتہ نہیں اب یہ چوہیا کسی دوسرے کی گاڑی پر سفر کی کوشش کرتی ہے یا نہیں۔