Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رینج روور الیکٹرک کاریں بلند و بالا پہاڑ پر باآسانی چڑھ گئیں

 تیانمن .....  چینی  صوبے ہنان  کے مشہور اور تاریخی تیانمن پہاڑی علاقے کو ہمیشہ دشوار گزار سمجھا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اچھی سے اچھی گاڑیاں بھی ادھر سے آمد ورفت کرنے سے گریز کرتی ہیں مگر اس بار نئی قسم کی رینج روور اسپورٹس کار نے یہ معرکہ بھی سر کر دکھایا او ر رونگٹے کھڑے کردینے والے راستے سے ہوتے ہوئے  پہاڑ کی اس بلندی تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کرلی  جسے تقریباً عمودی راستہ کہا جاسکتا ہے۔ واضح ہو کہ یہ علاقہ  چین کے مشہور تاریخی علاقوں میں شمار ہوتا ہے اور مقامی لوگ اسے ’’باب فردوس‘‘ کہتے ہیں۔ جس گاڑی نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے وہ 71ہزار پونڈ میں دستیاب ہے اور  اسے چارج ہونے میں 3گھنٹے سے بھی کم وقت صرف ہوتا ہے اور ایک بار چارج ہونے کے بعد یہ اسپورٹس کار 31میل تک چلتی ہے۔ اسکی انوکھی حالت اور جغرافیائی صورتحال نے اس علاقے کو طرح طرح کے نام دیدیئے ہیں کیونکہ اس علاقے سے گزرتے ہوئے کم از کم 7میل  کا فاصلہ لوگوں کو اتنے خطرناک راستے پر طے کرنا پڑتا ہے کہ لوگوں نے اس راستے کو ڈریگن روڈ کا نام دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 7میل کے درمیان تقریباً 99خطرناک قسم کے موڑ آتے ہیں اور ذرا سی غفلت ڈرائیور کو کسی بھی  حادثے سے دوچار کرسکتی ہے۔کارنامہ انجام دینے والی اسپورٹس کار نے یہ بلندی او ریہ فاصلہ محض 22منٹ 41سیکنڈ میں طے کیا تاہم  اس گاڑی کو چلانے والے ڈرائیور کا کہناتھا کہ اس پر اب بھی خوف سے کپکپی طاری ہے ۔ رونگٹے کھڑے ہیں اور دل تیزی سے دھڑک رہا ہے۔ حالانکہ وہ فارمولہ ای کی ڈرائیونگ بھی کرچکا ہے او رکار ڈرائیونگ کے کئی مقابلوں میں شرکت کے بعد کامیابی حاصل کرچکا ہے۔

شیئر: