دمام۔۔۔۔۔وزارت توانائی و صنعت و معدنیات نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں بجلی بل اب بھی دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں 7ھللہ کم ہیں۔ وزارت نے شمسی توانائی کیلئے سکاکا پروجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ اس سے 300میگا واٹ بجلی تیار ہوگی۔ اس پر 1.125ارب ریال لاگت آئیگی۔ یہ 2019میں کام کرنا شروع کردیگا۔