پشاور زلمی کو دھچکا،حسن علی پی ایس ایل سے باہر
پشاور:پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپیئن ٹیم پشاور زلمی تیسرے ایڈیشن کے آغاز سے قبل ہی مشکلات سے دوچار ہو گئی اور اس کے اہم بولر حسن علی انجری کے سبب لیگ کے ابتدائی میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔حسن علی گزشتہ ماہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور وہ ا بھی تک پوری طرح فٹ نہیں ہو سکے۔ ٹیم انتظامیہ نے عمیر آصف کو متبادل کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے تاہم حسن علی ٹیم کے ساتھ دبئی میں رہیں گے۔ پشاور زلمی نے ایک اور تبدیلی کرتے ہوئے ورلڈ کپ کوالیفائرز کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں واپس چلے جانے ایون لوئس کی جگہ انگلینڈ کے رکی ویسلز کو اسکواڈ میں شامل کر لیا۔ا دھرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جنوبی افریقی کھلاڑی البائی مورکل بھی ذاتی وجوہ کے سبب رواں سال پی ایس ایل کا حصہ نہیں ہوں گے ان کی جگہ جان ہیسٹنگز نمائندگی کریں گے۔لاہور قلندرز کو بھی اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرنی پڑی جب کندھے کی انجری کے سبب بلاول بھٹی لیگ میں شرکت نہیں ہیں اور ان کی جگہ آغا سلمان لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔