بنگلہ دیشی عازمین حج کی پہلی پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی
’حج ویزوں کے حصول کے تمام اقدامات چند دنوں میں مکمل ہو جائیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
ڈھاکہ میں مذہبی امور کے حکام نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی عازمین حج کی پہلی پرواز 29 اپریل کو سعودی ایئرلائن کے ذریعے روانہ ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پہلی پرواز حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب جائے گی۔
بنگلہ دیشی مذہبی امور کے حکام نے کہا ہے کہ ’حج ویزوں کے حصول کے تمام اقدامات چند دنوں میں مکمل ہو جائیں گے‘۔
’ہمارا حج مشن 29 اپریل سے شروع ہوجائے گا اور پروازیں مقرر جدول کے مطابق روانہ ہوں گی‘۔