Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منتخب وزیر اعظم کب تک رسوا ہوتا رہے گا؟نواز شریف

لودھراں...سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ لودھراں کی عوام نے ثابت کیا ہے کہ فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں۔عام انتخابات میں پاکستان کا ہر حلقہ لودھراں بن جائے گا اور ووٹ کا تقدس بحال ہوکر رہے گا۔ہفتہ کو لودھراں میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لودھراں کی عوام نے بتا دیا کہ ووٹ کا تقدس بحال ہوکر رہے گا۔ نواز شریف نے کہا کہ لاڈلہ کہتا ہے کہ لودھراں سے سبق سیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب 5 سال بعد سبق سیکھنے کا خیال آگیا لیکن اب انہیں قوم اور یہ خلق خدا سبق سکھائے گی۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کے پی کے والے کا نمائندہ یہاں 50 ہزار کی برتری سے جیتنے کے خواب دیکھ رہا تھا لیکن 27 ہزار ووٹوں سے ہار گیا ۔ اتنی رعونیت اور تکبر صحیح نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر ایک روپے کی رشوت کا الزام نہیں کچھ نہ ملا تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کردیا ۔ ایسا فیصلہ دنیا میں کہیں نہیں سنا۔نواز شریف نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں بڑے فیصلے کرنے ہیں اور جو کچھ 70 سالوں سے ہورہا ہے اسے ختم کرنا ہے۔ اپنے ووٹ کی حرمت اور تقدس کی حفاظت کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ کب تک آپ کا وزیر اعظم رسوا اور ذلیل ہوتا رہے گا، جسے آپ وزیر اعظم بناتے ہیں کیا اسے بار بار ہٹایا جائے گا؟ 

شیئر: