وزیراعلی تلنگانہ کی سالگرہ پر فنکار نے چھوٹا مجسمہ تیار کیا
حیدرآباد .... تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راﺅکی ہفتہ کو سالگرہ کے موقع پر ایک فنکار نے سونے کی سوئی پر ان کا بالکل چھوٹا مجسمہ تیار کیا ہے۔ تھمب نیل فنکار ڈاکٹر ایم ودیادھر نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے سوئی میں دھاگہ ڈالنے کےلئے استعمال ہونے والے چھید میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراﺅکا ایک چھوٹا مجسمہ تیار کیا ہے۔