Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس سے نہیں کرائم سے ڈر لگتا ہے صاحب!

لکھنو.... اترپردیش پولیس کے محکمے نے میڈیا کو ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں بعض مجرموں کی طرف سے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک ملزم کے الفاظ نقل کئے گئے ہیں۔ ملزم کا کہناتھا کہ پولیس سے نہیں کرائم سے ڈر لگتا ہے صاحب! ان صرف ریمارکس کے ساتھ بالی وڈ کی مشہور فلم ”دبنگ“ کا ایک اورمشہور ڈائیلاگ بھی شامل تھا۔ کیرانہ میں گزشتہ دنوں 2مبینہ ملزمان سڑکوں پر پلے کارڈ اٹھائے احتجاجی مارچ میں شریک تھے۔ جس میں تحریر تھا کہ میں آگے اپنی زندگی میں کوئی جرم نہیں کرونگا اور محنت مزدوری کرکے اپنا اور اپنے خاندان والوں کا پیٹ بھروں گا۔ پولیس نے یہ ٹویٹ ایسے وقت میں جاری کی ہے جب یوپی کی یوگی حکومت پر ریاست میں پولیس کے بڑھتے ہوئے انکاﺅنٹرز پر نکتہ چینی کی جارہی ہے۔

شیئر: