اسلام آباد ... کشمیری یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک سیاسی قیدی ہیں ۔ہندوستانی فوج نے مظالم کے ذریعے انہیں زندہ لاش بنا دیا ۔ کھانے میں شیشے پیس کر ڈالے جاتے ہیں۔ صحت سے متعلق شدید تشویش ہے۔ علاج کیلئے بیرون ملک بھیجا جائے۔ اتوار کو لارڈ نذیر کے ہمراہ نیوز کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ یاسین ملک کی سلو پوائزنگ کی جا رہی ہے۔جیل میں ناقص خوراک دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو دیکھنے کیلئے ترس گئی۔بیواوں جیسی زندگی گذار رہی ہوں۔میری بیٹی اپنے باپ سے ملنے کو ترس رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے عالمی سطح پر مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔یاسین ملک کو ملنے کے لئے آنے دیا جا رہا نہ مجھے جانے دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں قیام امن ممکن نہیں۔پاکستان میں ہونے والی تمام دہشتگردی میں ہند ملوث ہے۔ایل او سی پر جارحیت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس موقع پرلارڈ نذیر احمد نے کہا کہ پاکستان میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کا اثر بڑھتا جا رہا ہے۔