Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا سلمان ندوی پر الزام لگانے والے مشرا کو سمیتی سے نکال دیاگیا

لکھنؤ- - - - - آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سابق رکن مولانا سلمان حسینی ندوی پر رشوت کا  الزام لگانے والے امرناتھ مشرا کو رام جنم بھومی نرمان نیاس سمیتی سے باہر کا راستہ دکھادیا گیا ہے۔ سمیتی کے سربراہ مہنت جنمے جے شرن نے اجودھیا میں کہا کہ امرناتھ مشرا کوسمیتی کی پالیسیوں کے خلاف کام کرنے کی وجہ سے نکالا گیا۔مہنت شرن نے بتایا کہ مشرا رام جنم بھومی مندر نرمان نیاس سمیتی مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے اور انہوں نے سمیتی کی اجازت کے بغیر بیانات دئیے جس سے سمیتی کا کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ امرناتھ مشرا کو جنرل سکریٹری کے عہدہ سے ہٹادیا گیا ۔واضح ہو کہ گزشتہ دنوں امرناتھ مشرا نے مولانا سلمان حسینی ندوی پر  5000 کروڑ روپے ،اجودھیا میں 200 ایکڑ زمین اور راجیہ سبھا کی سیٹ مانگنے کا الزام عائدکیا تھا۔

شیئر: