اٹاوہ۔۔۔۔۔اتر پردیش کے شہر اوریہ کی سمن دیوی کی کہانی فلم ’’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘‘کی ہیروئن سے کم نہیں۔ سمن جب شادی کے بعد سسرا ل گئی تو اسے وہاں ٹوائلٹ کی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔اس نے شوہر سے ٹوائلٹ بنوانے پر اصرار کیا جسے اس نے پورا کیا۔ سمن نے اب پورے گاؤں کے لوگوں میں ٹوائلٹ کے بارے میں بیداری مہم چلا رکھی ہے۔ ابتک 60گاؤں میں صفائی مہم کے تحت ٹوائلٹ بنوا چکی ہے۔ اٹاوہ کے رہنے والے انکم ٹیکس افسر آر بی تیواری کی بیٹی سمن چترویدی سماجیات میں ایم اے کی ڈگری حاصل کئے ہوئے ہے۔ جس وقت ان کی شادی ہوئی تھی اُنکے سسرال میں ٹوائلٹ نہیں تھا۔ شادی کے پہلے دن شوہر نے ان کی فرمائش معلوم کی تو انہوں نے ٹوائلٹ بنوانے کا وعدہ لیا۔سمن کے شوہر نے اگلے ہی دن ٹوائلٹ بنوانے کا کام شروع کرادیا۔سمن کے نقش قدم پر گاؤں کی خواتین بھی چل کر ٹوائلٹ بنوانے میں کامیا ب ہوگئیں۔