نئی دہلی۔۔۔۔ دہلی کے سرکاری اسکول میں ایک نابینا ٹیچر کی گندی حرکتوں سے تعلیمی حلقوں میں شرمندگی کی لہر دوڑ گئی۔ ٹیچرکو نابینا ہونے کے باعث اسکول کی ہمدردی حاصل تھی۔ اس کی آڑ میں وہ طالبات کے ساتھ چھیڑخانی اور نازیبا حرکتیں کرتا تھا ۔ابتدامیں طالبات نے اس کی حرکت کو نظر انداز کیا کہ وہ نابینا ہے لیکن جب اس نے اسکول کی کئی طالبات سے دست درازی کی تو اسکی شکایت پولیس اسٹیشن میں درج کرادی گئی ۔ پولیس نے نابینا ٹیچرکی حرکتوں پر حیرانگی کااظہار کرتے ہوئے چھیڑخانی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔پولیس کے سینیئر افسر نے بتایا کہ اسکول میں معمول کی پولیس گشت کے دوران خاتون نے شکایت درج کرائی ۔ ملزم ٹیچراودھیش پرجاپتی سروادے ودیالہ میں ہندی کا ٹیچر ہے جسے گرفتار کرکے اس کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔