افغانستان سے مرغیوں کی درآمد پر پابندی
ریاض ... وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے افغانستان سے برڈ فلو کے باعث مرغیوں اور انڈوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔ وزارت کے اعلیٰ عہدیدار ڈاکٹر سند الحربی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پابندی عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عائد کردہ اس رپورٹ کی بنیاد پر عائد کی گئی ہے جس میں بتایاگیاہے کہ افغانستان میں برڈ فلو خطرناک حد تک پھیل چکا ہے۔