پنجاب نیشنل بینک کی گھپلے والی ممبئی برانچ سیل
ممبئی۔۔۔۔سی بی آئی نے پنجاب نیشنل بینک( پی این بی ) پر شکنجہ کستے ہوئے ممبئی میں ایم سی بی بریڈی ہاؤس شاخ کو بند کردیا جو گھپلے میں ملوث پائی گئی تھی ۔تفتیشی ایجنسی نے 11400کروڑ روپے کے گھوٹالہ کیس میں 11ریاستوں میں 45مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی۔اس دوران 20کروڑ روپے کی جائداد ضبط کی گئی ۔ ابتک چھاپے کے دوران تقریباً5700کروڑ روپے کی جائدادیں ضبط کی جاچکی ہیں۔تحقیقاتی ایجنسی نے پٹنہ، لکھنؤ سمیت 45مقامات پرچھاپے مار کر تفتیشی کارروائی کی۔ای ڈی کے اعلیٰ افسر نے بتایا کہ ایجنسی نے بنگلور میں 10، دہلی میں 7اور کولکتہ کے 5،حیدرآباد اور چنڈی گڑھ میں 4 مقامات پر تفتیشی مہم چلا رکھی ہے۔ علاوہ ازیں پٹنہ ، لکھنؤ، چنئی اور گوہاٹی میں بھی متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے ۔