Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکٹرانک گاڑیوں کی بہترڈیزائننگ کیلئے ایپل سے مدد

ٹوکیو .... جرمنی کی موٹر ساز کمپنی ” ووکس ویگن“ نے اپنی نئی الیکٹرک گاڑیوں کی ڈیزائنگ کےلئے امریکی موٹر ساز کمپنی ” ایپل“ سے رہنمائی مانگ لی۔اس کا مقصد 2020 ءتک مارکیٹ میں آنے والی کمپنی کی بجلی سے چلنے والی نئی گاڑیوں کے ڈھانچے کی بہتر انداز میں تیاری ہے۔ووکس ویگن کے شعبہ ڈیزائننگ کے سربراہ کلاس بسکوف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی کمپنی اپنی نئے الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کیلئے نئے، زیادہ بہتر اور منفرد ڈھانچے کی تیاری کی خواہاں ہے جس کےلئے ہمیں ایپل کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کمپنی نے نئی الیکٹرک ، بغیر ڈرائیور اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی حامل گاڑیوں کی تیاری کےلئے 34 ارب یورو (42.45 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کا عہد کیا ہے۔یہ گاڑیاں 2022 ءتک تیار کرکے مارکیٹ میں لائی جائیں گی۔ان میں سے 20 ماڈلز صرف بیٹری پر چلنے والے ہونگے۔
  

شیئر: