پاکستان مسلم لیگ ( ن) ریاض ریجن کے تحت ضمنی انتخابات میں جشن فتح
لودھراں کے عوام نے ثابت کردیا کہ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ، مقررین
ریاض :- - - پاکستان مسلم لیگ ریاض ریجن کی طرف سے حلقہ 154 میں کامیابی پر جشن منایا گیا ۔ تقریب میں یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔ صدر پاکستان مسلم لیگ( ن) ریاض خالد اکرم رانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضمنی انتخاب میں جمہوریت کی فتح ہوئی ۔ لو دھراں کے عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔تمام کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں جن کی قربانیوں کی بدولت جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔2018 ء کے الیکشن میں اسی طرح جیت کر جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ سینیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ریاض رانا خادم حسین نے کہا کہ عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ 2018ء میں بھی ن لیگ کی ہی جیت ہو گی۔ سینیئر رہنما امتیاز احمد نے اپنے تاثرات میں کہا کہ نواز شریف لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ جنرل سیکریٹری ناصر ارائیں نے کہا کہ عوام نے پاناما کے فیصلے کو رد کر دیا ہے ۔ سینیئر رہنما ملک عبدالشکور نے جیت کی مبارکباد دی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ اب پاکستان میں مسلم لیگ( ن) کی جڑیں پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہو گئی ہیں۔ چیف میڈیا کوآرڈینیٹر ملک محمود کا کہنا تھا کہ جیت کا سہرا ن لیگ کے ورکروں کو جاتا ہے۔ ورکرز کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ پی ایم ایل ن الریاض کے نائب صدر رانا اشرف نے بھی تمام ورکروں کو مبارکباد دی۔ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب کے صدر راجا یعقوب کا کہنا تھا کہ جیت پورے پاکستان کی جیت ہے۔ تقریب میں مسلم لیگ ن الریاض کے سرپرست اعلیٰ چوہدری عبدالمجید، فناس سیکریٹری چوہدری خادم بجاڑ، سینیئر ایڈوائزر چوہدری یوسف، ایگزیکٹو ممبر سردار شعیب اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔