Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عبدالحسیب خان کی رہائش پرشعری نشست اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خصوصی شرکت

 
 محمد عامل عثمانی ۔ مکہ مکرمہ
 
کراچی میں معروف تاجر عبدالحسیب خان کی رہائش پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خواہش پرامریکہ سے آئی ہوئی شاعرہ  "ذکیہ غزل" کے اعزاز میں ایک  نشست کا اہتمام کیا گیا۔  ڈاکٹر عبدالقدیر خان اس پروگرام میں شرکت کیلئے  خاص طور پر اسلام آباد سے تشریف لائے۔ شہر کے شعرا ئے کرام میں وضاحت نسیم،  جاوید صبا، رضیہ سبحان، خالدہ عظمیٰ اور جاوید صبا نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔ رضوان صدیقی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔مہمانوں میں  زبیر طفیل ،کمال محمودی، سید صفوان ا للہ،عالمی مشاعرہ کے معاون مہتمم  محمد افضال صدیقی ، حسن امام صدیقی ،محمود خان ، حاجی پردیسی،ڈاکٹر عمران خالد اور  تواب اطہر اقبال  شریک ہوئے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -صائمہ نواز کے اعزاز میں تقریب

شیئر: