Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت : پاکستان عوامی سوسائٹی کے زیر اہتمام ’’یوم یکجہتی کشمیر ‘‘کی تقریب

کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مقبول کشمیری ترانہ ’’کشمیر تجھے آزاد  تو ہونا ہے‘‘  نامور گلوکار منظور مرزا کی آواز میں پیش کیا گیا
* * * * * *
 محمد عرفان شفیق ۔ کویت  
بیداری شعور مہم، علم و آگہی اور پاکستان کی  ترقی کے خواب کی  تعبیر کیلئے کوشاں پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘  بھر پور  انداز سے منایا گیا۔تقریب میں سفارت خانہ پاکستان،کویت کے نمائندگان کے  علاوہ کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مسئلہ کشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہد کو  خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام تقریب کی نظامت کے فرائض معروف شاعرکاشف کمال اور میاں محمد آصف نے سر انجام دئیے۔ تلاوت قرآنِ پاک کا  شرف  حافظ  عبدالرشیدنے حاصل کیا جبکہ  نعت پاک کی  سعادت  محمد اویس اور  محمد اعجاز مغل نے حاصل کی۔  پاکستان  ایکسل انگلش اسکول کے  ہونہار طالبِ علم حمزہ  عمران اور پاکستان انگلش اسکول جلیب کے طالب علم  عماد  ندیم نے کشمیریوں سے  اظہارِ یکجہتی کے موضوع پر انتہائی جوش و خروش سے تقریر کی جبکہ انٹرنیشنل اسکول و کالج آف پاکستان کے طلباء  شہروز، ابوذر،  حمزہ اور  احمد نے ملی نغمہ پیش کرتے ہوئے سماں باندھ دیا۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے  موقع پر پاکستان ٹیلی ویژن  اور  آئی ایس پی آر کشمیر  میڈیا سیل پر نشر ہونیوالا کاشف کمال کا لکھا ہوا مقبول کشمیری ترانہ ’’کشمیر تجھے آزاد  تو ہونا ہے‘‘  نامور گلوکار منظور مرزا کی آواز میں پیش کیا گیا۔  پاکستان عوامی سوسائٹی کے  میڈیا سپروائزر عطا الہیٰ نے کشمیریوں کے  ساتھ  ہونیوالے مظالم اور  درندگی کی  داستانوں پر مشتمل  ایک ڈاکومینٹری پیش کی، جسے دیکھتے ہوئے حاضرین محفل کی ہر آنکھ  اشکبار تھی۔
مزید پڑھیں:---------خاک طیبہ ٹرسٹ دینی شعور بیدار کرنے کیلئے "شعبہ خواتین"قائم کریگا

شیئر: