اگر آپ کی آنکھیں پھولی ہوئی یا سوزش زدہ ہوں تو اپنی تین انگلیاں آنکھ کے نیچے رکھیں اور کھال کو نیچے کی طرف آہستہ سے کھینچیں . اس پوزیشن میں دس سیکنڈ رہیں اور پھر چھوڑ دیں . یہ ورزش روزانہ پانچ بار کریں . اس سے آنکھوں کے نیچے موجود سوجن دور ہو جائے گی .
اپنی ہتھیلیوں کو آپس میں تیزی سے رگڑیں اور انہیں بند آنکھوں پر رکھ لیں . گہرا سانس لیں اور پھر پانچ منٹ تک آرام کریں . اس سے آنکھ اور اس کے آس پاس کے حصے نرم ہوجائیں گے اور بصری نسوں کو بھی آرام ملے گا . یہ یوگا سردرد کے لیے بھی بہترین ہے .
آنکھوں کو گولائی میں پوری طرح گھول گھمائیں اس سے آنکھ کے مسلز کی ورزش ہو جاتی ہے اور جلد جھریوں سے محفوظ رہتی ہے .
جس قدر ممکن ہو اپنی زبان باہر نکالیں اور دونوں آنکھوں کو مکمل طور پر کھولیں .. ایک منٹ تک اسی حالت میں رہیں اس سے آنکھوں میں موجود فاسد مادہ نکل جاتا ہے .