Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹونک میں فرقہ وارانہ تصادم،گاڑیاں نذر آتش

ٹونک۔۔۔۔۔پرانے ٹونک علاقے میں ڈی جے بجانے کو لیکر 2فرقوں میں جھگڑا ہوگیااور ایک دوسرے پر پتھربازی شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں4افراد شدید زخمی ہوگئے۔شرپسندوں نے کار سمیت متعدد موٹر سائیکلوں میں آگ لگا دی اور ایک مکان میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اورمکینوں کے ساتھ مار پیٹ کی ۔ ضلع مجسٹریٹ لوکیش کمار اور پولیس کمشنر اوینیش کمار شرما نے پولیس کی کئی ٹیمیں علاقے میں تعینات کردیں اور حالات کوکنٹرول کرنے میں کامیاب ہوگئے۔کشیدگی کے پیش نظر انٹر نیٹ سروس معطل کردی گئی۔
مزید پڑھیں:-----گیتانجلی سے ہیرے کے زیورات خریدنے والوں کی نیندیں اڑ گئیں

شیئر: