انڈر۔19 کرکٹر نے دلبرداشتہ ہر کر خودکشی کرلی
کراچی:مبینہ طور پر ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر سابق انٹرنیشنل کرکٹر عامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔عامر حنیف کے مطابق ان کا بیٹا انڈر 19 ٹیم میں کھیل چکا تھا اور زائد العمر قرار دیئے جانے پر دلبرداشتہ تھا۔ گزشتہ ماہ لاہور میں ہونے والے انڈر 19 ٹورنامنٹ میں محمد زریاب نے کراچی کی نمائندگی کی تھی۔اس دوران انجری کے باعث اسے واپس بھیج دیا گیا تھا اور کوچز نے کہا تھا کہ اسے ٹیم میں شامل کیا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا جس پر دلبرداشتہ ہوکر محمد زریاب نے گزشتہ رات خودکشی کرلی۔ عامر حنیف نے الزام عائد کیا کہ ان کے بیٹے پر اتنا دباو تھا کہ وہ خودکشی پر مجبور ہوگیا۔ساتھ ہی انہوں نے درخواست کی کہ میرا بیٹا تو چلاگیا لیکن دوسروں کے بیٹوں کو بچایا جائے۔ محمد زریاب عامر حنیف کا بڑا بیٹا اور فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتول کے اہلخانہ کی جانب سے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔