Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آئی ٹی‘ میں خواتین کو بااختیار بنانے میں سعودی عرب دنیا کا واحد ملک

سعودی خواتین کو اس شعبے میں مثالی کارکردگی انجام دے رہی ہیں۔ (فوٹو بلومبرگ)
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی ’سدایا‘ کے ترجمان ماجد الشھری کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سعودی عرب دنیا کا واحد ملک ہے جہاں خواتین کو بااختیار بنایا گیا ہے۔
سعودی ٹی وی الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے الشھری نے مزید کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی سطح پر مملکت میں  خواتین کو مردوں سے زیادہ با اختیار بنایا گیا ہے ۔
واضح رہے سٹینفورڈ اے آئی انڈیکس 2025  کے مطابق عالمی ماہرین نے سعودی عرب میں مصنوعی ذہانت کے شعبے کا باریک بینی سے مطالعہ کیا جس میں سعودی خواتین کو اس شعبے میں مثالی کارکردگی کا حامل پایا جسے دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو آئی ٹی میں سب سے زیادہ بااختیار بنایا گیا ہے۔
 

 

شیئر: