جنوبی افریقہ کے صدر کو شاہ سلمان کی مبارکباد
ریاض....خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جنوبی افریقہ کے صدر کو ٹیلیفون پر رابطہ قائم کرکے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ شاہ سلمان نے اس موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں دونوں دوست ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اشتیاق بھی ظاہر کیا۔ جنوبی افریقی صدر نے مبارکباد کیلئے رابطہ کرنے پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا اور تمام شعبوں میں مملکت کے ساتھ تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی گہری خواہش کا بھی اظہار کیا۔