پرینکا، اعتراض کے سیکوئل میں
بالی اور ہالی وڈ فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑا کو نئی بالی وڈ فلم مل گئی ہے۔ حال ہی میں پرینکا کے 'اعتراض ' کے سیکوئل میں کاسٹ کئے جانے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پرینکا چوپڑا سبھاش گھئی کی ماضی کی فلم ' اعتراض کے سیکوئل میں اہم کردار نبھائیں گی۔اعتراض، 2004 کی فلم ہے جس میں پرینکا چوپڑا نے منفی کردار نبھایاتھا۔ ان کےساتھ اکشے کمار نے بھی کام کیاتھا۔