رانی کی ”ہچکی“23فروری کو سینما کی زینت بنے گی
رانی مکھر جی اپنی آنے والی فلم ، ہچکی،میں ایسی خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اسکول ٹیچر بننا چاہتی ہیں جبکہ انہیں ایک دماغی مرض ہوتا ہے۔ یہ ایک اعصابی عارضہ ہے جس میں رعشہ، اعضا کا تشنج واقع ہوتا ہے اور منہ سے بے ساختہ آوازیں نکلتی ہیں البتہ ممبئی کے ایک اسکول کی انتظامیہ ان کے جذبے کو دیکھتے ہوئے انہیں ٹیچر کی نوکری دے دیتی ہے۔ہدایات کار سدھارتھ پی ملہوترا کی اس فلم کو منیش شرما اور یش راج فلمز کے بینر تلے رواں ماہ 23 فروری کو ریلیز کیا جائے گا۔