واشنگٹن۔۔۔ امریکی نائب صدر مائیک پینس کی شمالی کوریائی نمائندے سے ملاقات آخری لمحات میں منسوخ کر دی گئی۔امریکی وزارت خارجہ نے بتایا کہ جنوبی کوریا میں جاری سرمائی اولمپکس کے دوران پینس کے پاس شمالی کوریائی وفد کے ساتھ ایک مختصر سی ملاقات کا موقع تھا اور پینس اس کے لیے تیار بھی تھے تاہم شمالی کوریا نے عین موقع پرملاقات نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔شمالی کوریا کی جانب سے یہ فیصلہ مائیک پینس کے اْس بیان کے بعد کیا گیا جس میں انہوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شمالی کوریائی حکومت پر شدید تنقید کی تھی۔