Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین:بس حادثے میں 11ہلاک

بیجنگ۔۔۔  چین کے صوبہ جیانگشی میں بس حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہو گئی۔ ننگڈو کائونٹی میں منگل کو مسافر بس پھسل کر 10 میٹر گہری کھائی میں جا گری تھی۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔حکام کے مطابق ان زخمیوں میں بدھ کو ایک مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

شیئر: