ایتھنز... یونانی کوسٹ گارڈز کے ایک افسر نے کہا ہے کہ 70ترک باشندوں نے بحیرہ ایجین کے جزیرے اینْوسیس میں داخل ہو کرسیاسی پناہ طلب کی ہے۔ان ترک باشندوں کی جانب سے کوسٹ گارڈز کو بتایا گیا کہ انہیں ترک حکومت کے جبر کا سامنا ہے۔ یہ تارکین وطن ایک کشتی کے ذریعے جزیرے تک پہنچے۔ اب ان باشندوں کو چیوس جزیرے کے سیاسی پناہ کے مرکز تک پہنچا دیا گیا ہے۔ یونانی حکام کے مطابق اب تک 18 سو ترک باشندے 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد یونان میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دے چکے ہیں۔