پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کا انعقاد
جمعرات 22 فروری 2018 3:00
محمد عرفان شفیق۔ کویت
پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام تیسرے بلڈ ڈونیشن کا انعقاد کویت سنٹرل بلڈ بنک جابریہ میں کیا گیا، جس میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ بعد از نماز جمعہ شروع ہوا جو بلا تعطل شام 6 بجے تک جاری رہا۔
کیمپ میں کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ کویتی، ہندوستانی، مصری، چینی اور انڈونیشی کمیونٹی کے افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سفیر پاکستان غلام دستگیر اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹرعمر جاوید نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے بلڈ کیمپ میں عطیہ خون اور پری چیک اپ کے تمام مراحل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوںنے پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کا مثبت امیج پیش کرتے ہیں۔ کویت میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے صدور اور نمائندوں نے اپنے وفود کے ہمراہ خصوصی شرکت کی اور خون کا عطیہ دیا۔
بانی محمد عرفان عادل نے کہا کہ عطیہ خون ایک صدقہ جاریہ ہے اور کمیونٹی کے دیگر افراد کو بھی بڑھ چڑھ کا حصہ لینا چاہیے۔ صدر پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کی ٹیم نے جسطرح بلڈ ڈونیشن کیمپ میں حصہ لیا وہیں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یہ مثبت پیغام بھی دیا گیا کہ خون کا عطیہ رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہے اور کویت میں اسطرح کا کیمپوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔
پاکستان اسپورٹس ایسوی ایشن کویت کے صدر مقبول احمداور نائب صدر محمد یونس شاہد نے بلڈ بنک انتظامیہ، تمام میڈیا نمائندگان، کمیونٹی سپورٹرز، ڈونرز، تنظیموں کے صدور اور تمام ممبران کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کاوش میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹیم کے ممبران میں وقاص احمد، خلیل احمد، مسز بشریٰ وقاص، عمران خان، فرزان طارق، نادیہ محمد، ارسلان احمد، محمد سلمان، عدنان بٹ، شہباز علی، عادل بٹ، ڈاکٹر طیب، محترمہ امینہ، محترمہ رضیہ، ساجد محمود، فیصل جمیل اور سید عمران شامل تھے۔ پاکستان اسپورٹس ایسوی ایشن کویت کی انتظامیہ نے پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت اور گرین ہینڈز انوارنمنٹ ٹیم کویت کا خصوصی شکریہ ادا کیاجنہوں نےانتظامی امور میں اہم کردار ادا کیا۔
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں