Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجستھان: ایک اور پرہجوم تشدد،نوجوان کی موت

جے پور۔۔۔۔۔ راجستھان میں جے پور کے وشوکرما انڈسٹریل علاقے میں کام کرنے والے25سالہ نوجوان کو ہجوم نے بچہ چوری اور چھیڑخانی کے الزام میں پکڑلیااوراسے زدوکو کرنا شروع کردیا جس سے اس کی موت ہو گئی۔متوفی محمد فیصل صدیقی اتر پردیش کے کانپور کا رہنے والا تھا۔باخبر ذرائع کے مطابق بچی کے والد اسلم انصاری نے متوفی محمد فیصل صدیقی پر عائد الزامات کی تردیدکرتے ہوئے کہا کہ فیصل  اکثر میری بچی کوگھمانے لے جایا کرتا تھاہم نے کبھی کوئی حرکت نہیں دیکھی ۔پولیس نے فیصل پر تشدد میں ملوث 2افرادنشانت مودی اور مہندر کو گرفتار کرلیا۔صدیقی کےبھائی سیف نے الزام لگایا کہ جے پور کے اسپتال کی لاپروائی سے بھائی کی موت ہوئی تاہم اسپتال نے اس کےالزامات کی تردید کی۔ انصاری نے بتایا کہ واقعہ کے دن صدیقی قریب کی دکان میں بچی کو ساتھ لے گیا تھاکچھ دیر بعد لوگوں نے بتایا کہ اس کی بچی سڑک پر ہےاور بھیڑ فیصل کوبجلی کے کھمبے سے باندھ کر زدوکوب کر رہی ہے یہ منظر دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اوربھیڑکے قبضے سے زخمی فیصل کو نکال کر اسپتال پہنچایااور حالات کوکنٹرول میں کیا۔پولیس نے ملزمان کیخلاف رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں :- - - - - -مسلمان ہوں، شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں، ہادیہ

شیئر: