Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشروم رکھے جلد کو موسمی اثرات اور آلودگی سے محفوظ‎

موسمی اثرات اور آلودگی جلد پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں یہ اثرات جلد کے ڈھلک جانے اور بڑھاپے کے اثرات کو واضح کرنے کا اہم سبب بنتے ہیں اور  چہرہ بو جھل اور  جھریوں زدہ نظر آنے لگتا ہے  . مشروم کا باقاعدہ استعمال چہرے کو ماحولیاتی آلودگی سے متاثر ہونے سے محفوظ رکھتا ہے . مشروم کو بطورغذا استعمال کیا جاتا ہے اور علاج کے لئے بھی اسکا استعمال عام ہے یہ جسم میں قوت مدافعت بڑھانے میں مدد دیتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس  کی زبردست مقدار  جلد کو  موسمی اثرات اور آلودگی سے محفوظ رکھتی ہے .  یہ قدرتی طور پر سوزش اور جراثیم کش دوا کے طور پر کام کرتا ہے اور بوجھل  اور تھکن زدہ جلد کو فریش کر دیتا ہے . مشروم  خون کی روانی کو بھی بہتر بناتا ہے جس کے نتیجے میں چہرے پر چمک پیدا ہوتی ہے . لہذا چہرے کی قدرتی چمک دمک بحال کرنے کے لیے مشروم کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے . 

شیئر: