Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب میں بیورو کریسی سے بغاوت کرائی جا رہی ہے،زرداری

  اسلام آباد ...سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں بیورو کریسی سے بغاوت کرائی جا رہی ہے۔ یہ ریاست کے خلاف بھی بغاوت ہے۔ بیور کریسی میں تمام لوگ ان کے من پسند ہیں۔ ان کے اپنے بھائی بھانجے ہیں جن سے یہ کرایا جا رہا ہے۔وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح گرفتاری سے بچ جائیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف سوائے کمیشن اور بزنس کے کوئی کام نہیں کرتے۔ انہوں نے صرف لاہور کو نوازا ہے۔جنوبی پنجاب میں کچھ نہیںکیا۔سندھ اور بلوچستان کو اس کا حصہ نہیں دیا گیا۔ سابق صدر نے کہا کہ ہم نے اداروں کو لڑانے کی کوشش نہیں کی ۔ادارے کمزور ہونے سے ملک بھی کمزور ہوتا ہے۔ آج تک کوئی غیر جمہوری عمل نہیں کیا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میاں صاحب سینیٹ الیکشن سے باہر نہیں ہوئے موجود ہیں۔ ان کے امیدوار اب آزاد حیثیت سے حصہ لیں گے۔ انہو ںنے کہا کہ قوم کو مایوس نہیں کرنا چاہتا ۔ہمارے خدشات اب بھی موجو دہیں جو درست ثابت ہو رہے ہیں۔ دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان قائم و دائم نہ رہے۔ پاکستان کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔ گریٹر پنجاب کے منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہند کی پوری توجہ ملک کو نقصان پہنچانے پر ہے۔ نریندر مودی کبھی آپ کا دوست نہیں بنے گا۔
مزید پڑھیں: بیوروکریٹس کیو ں خوفزدہ ہیں؟عمران خان

شیئر: