Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب کو اختیار سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دینگے،پنجاب حکومت

  لاہور...ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ سینئر بیورو کریٹ اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کا معاملہ وفاق کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی میں بھی معاملے کو اٹھائیں گے۔ احد چیمہ قابل افسر ہیں۔ انہیں ستارہ امتیاز ملا ہوا ہے ۔ پوری مشینری کو مفلوج کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نیب کسی سے بھی تفتیش کرسکتی ہے۔ نیب کے د فاتر کے باہر معزز افراد کو دن بھر کھڑا رکھا جاتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نیب قانون پر ہر کسی کو تشویش رہی ہے۔ نیب قانون میں کسی کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں۔ اختیار سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ دریںا ثناءسابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی نیب کے ہاتھوںگرفتار ی کیخلاف احتجاجا سول سیکرٹریٹ لاہور کے بیشتر افسران نے اپنے دفاتر کو تالے لگادئیے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عمر رسول کی زیر صدارت ڈی ایم جی گروپ کے200 سے زائد افسران کا اجلاس ہوا ۔ کمشنر لاہور عبداللہ سنبل سمیت پنجاب بھر کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف مذمتی قرار منظور کی گئی۔ احد چیمہ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کامطالبہ کیا۔ ڈی ایم جی گروپ کے افسران نے مذمتی قرارداد صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بھی پیش کر دی ۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں بیورکریسی سے بغاوت کرائی جا رہی ہے،زرداری

شیئر: