ہسپانوی غار سے دنیا کا قدیم ترین دیواری فن پارہ دریافت
یڈرڈ.... ہسپانیہ کے 3مختلف غاروں سے کچھ ایسے دیواری فن پارے دریافت ہوئے ہیں جن کے بارے میں اب تک یہ خیال کیا جاتا رہا تھا کہ وہ آج کے انسان کے تیار کردہ ہیں مگر اس حوالے سے مورخین نے جو تاریخی او رتحقیقی کام کیا اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ عصری انسان کا کارنامہ نہیں بلکہ یہ تصاویر اب سے ہزاروں سال قبل موجود نینڈرتھال باشندوں کا کارنامہ ہیں۔ نئی تحقیق کا انکشاف کرنے والے ماہرین آثار قدیمہ کا کہناہے کہ ان تصاویر میں نینڈر تھال فنکاروں نے سرخ سیاہ اور بھورے رنگوں کے علاوہ اسٹینسل سے بھی کام لیا ہے اور یہی سب سے عجیب چیز ہے کیونکہ اسٹینسل کا رواج اب سے زیادہ سے زیادہ ایک تا ڈیڑھ ہزار سال پہلے شروع ہوا تھا۔ نئی تحقیق ان قدیم باشندوں کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرتی ہے کیونکہ انہوں نے گردشی نقاط، سیڑھیاں، جانور اور دیگر اشیاء بنائیں۔ دستکاری کے یہ نمونے اپنی مثال آپ ہیں۔ واضح ہوکہ نینڈر تھال باشندوں کے بہت بعد دنیا میں آنے والے ہوموسیپین باشندے بھی اس فن سے دلچسپی رکھتے تھے مگر انکا زمانہ اتنا پرانا نہیں۔ 20ہزار سال قبل کی جو تصاویر ملی ہیں ان میں زمانہ قدیم کے انتہائی قوی الجثہ بھینسوں او ر سانڈوں کی تصاویر بھی ہیں۔ تینوں غار جہاں سے یہ تصاویر ملی ہیں ایک دوسرے سے سیکڑوں میل کے فاصلے پر ہیں۔ تحقیقی رپورٹ کی ترتیب کرنے والے سائنسدانوں کی ٹیم کی قیادت یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن کے شعبہ آثار قدیمہ کے سربراہ پروفیسر ایلسٹیئر پائک کررہے تھے۔