چکن ونگز سے سالگرہ کا خوبصورت کیک تیار، دیکھنے والے حیران
لندن .... سالگرہ ہو او رکیک نہ آئے ایسا ہو نہیں سکتا مگر کیک کس قسم کا ہونا چاہئے اس کا تعین بھی ضروری ہوتا ہے۔ اس حوالے سے سینٹرل لندن کی ایک بیکری اورنج بفیلو میں سالگرہ کا ایک انتہائی حیرت انگیز کیک مرغی کے بازوئوں (ونگز) سے تیارکیا گیا جو دیکھنے والوں کیلئے انتہائی حیرت انگیز بات تھی۔ اورنج بفیلو کی انتظامیہ نے اس عجیب و غریب کیک کو ایک اسٹینڈ پر رکھ دیا اور موم بتیاں جلا دیں جس سے لوگوں کو سمجھنے کا موقع ملا کہ یہ عام کیک نہیں۔ بیکری انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ اگر کوئی اپنی سالگرہ کے موقع پر 10یا اس سے زیادہ دوستوں کو مدعو کریگا تو اسے یہ کیک مفت دیا جائیگا۔ واضح ہو کہ مقامی روایات کے مطابق سالگرہ کا کیک بیحد اہمیت رکھتا ہے۔ انسان جتنی بھی اچھی چیز کھالے اگر اسکی سالگرہ میں کیک موجود نہ ہو تو ایک ملال سا عمر بھر رہتا ہے۔ دعوت میں موجود دوسری کوئی چیز انسان کو یاد نہیں رہتی لوگ صرف کیک کو یاد رکھتے ہیں اور آئندہ سال تک اسکا تذکرہ کرتے رہتے ہیں۔یہ کیک لذت کے اعتبار سے عام کیک کی طرح میٹھا نہیں تھا بلکہ کچھ کچھ نمکین کہلا سکتا تھا یا پھر اسے بیک وقت نمکین اور میٹھا قرار دیا جاسکتا ہے۔ یہ کیک اصل میں اس روایتی کے نمونے پر بنایا گیا تھاجس میں برف بھی ڈالی جاتی ہے۔ جیسے ہی لوگوں کو اس کیک کی خبر ملی تو ہاکسن اسکوائر کے آس پاس کے لوگ محض کیک دیکھنے بڑی تعداد میں بفیلو بیکرز میں پہنچ گئے۔ اس کیک میں مرغی کے بازوئوں کے علاوہ آم کی قاشیں ، کوکو کانو میں ڈبوئے ہوئے ناریل کے ٹکڑے اور بفیلو ساس استعمال کیا گیا تھا۔ انتظامیہ کا یہ بھی کہناتھا کہ اگر کوئی اپنے ساتھ 10یا اس سے زیادہ دوست نہ لاسکے اور یہ کیک کھانا چاہے تو اسے فی کس 18پونڈ قیمت ادا کرنا ہوگی۔