Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیویارک میں لوگوں نے پالتو جانوروں کو تھیلوں میں رکھ کر سفر شروع کردیا

نیویارک.... بسوں ، ٹرینوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ پر اکثر لوگ اپنے پالتو جانور سمیت سوار ہوجاتے تھے  تاہم سفر کے دوران انہیں ہزار دشواریوں اور کوفت کے باوجود صورتحال برداشت کرنا پڑتی تھی مگر بہت سے مسافروں کو اعتراض بھی ہوتا تھا اور وہ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ سے اکثر یہ شکایت کرتے رہتے تھے۔ انہی مسائل کے حل کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے پالتو  جانور ساتھ لیکر سفر کرنا چاہتے ہیں کہ انکے لئے اسی قسم کے باقاعدہ بیگ وغیرہ بنائیں جو بالعموم  بہت سے لوگ  بچوں کو ساتھ لیکر  جانے کے دوران سفر کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ نیاطریقہ اب مقبول ہورہا ہے اور لوگوں کو بھی اسکی افادیت سمجھ میں آنے لگی ہے جبکہ کتوں اور بلی کے لئے ہارنس بیگ بنانے والوں کی چاندی ہوگئی ہے اور کاروبار چمک رہا ہے۔ لوگوں کا کہناہے کہ اس طریقے سے نہ صرف مسافر سکون سے سفر کرسکیں گے بلکہ خود جانوروں کی جان بھی محفوظ رہیگی کیونکہ اکثر مسافر ان جانوروں کی کسی بھی حرکت پر چراغ پا ہوکر آپے سے باہر ہوجاتے تھے اور مسئلہ ڈرائیو رکو حل کرنا پڑتا تھا۔یہ مہم کتنی کامیاب ہوئی اس  حوالے سے کئے جانے والے سروے سے پتہ چلا کہ لوگوںکی بڑی تعداد اب ایسے بیگ خرید رہی ہے اور بیگ کے طرح طرح کے ڈیزائن بھی سامنے آرہے ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں جو دلچسپ بھی ہیں۔ جانوروں کیلئے یہ چیز نئی ضرور ہے مگر اپنی عافیت انہیں بھی عزیز ہے  اسلئے وہ ان تھیلوں میں بڑے سکون سے سفر کررہے ہیں۔ واضح ہو کہ پالتو جانوروں کو ساتھ لیکر سفر کرنے کا طریقہ ایک عرصے سے امریکہ اور ایشیا سمیت تمام ملکوں میں رائج رہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -کتا بھیڑیوں کو جل دیکر فرار ہونے میں کامیاب

شیئر: