سال قبل کوئی مجھے جانتا تک نہیں تھا،شاداب خان
دبئی: پاکستانی ٹیم کے نوجوان بولرشاداب خان نے کہا ہے کہ دنیا کا بہترین آل راونڈر بننا ان کی خواہش ہے۔ تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کر نا چاہتا ہوں۔سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر نے کہا کہ جب پچھلے سال پی ایس ایل میں آیا تو کوئی مجھے جانتا بھی نہیں تھا لیکن ا ب قومی ٹیم کا حصہ ہوں۔ اگرپی ایس ایل نہ کھیلتا تو پاکستانی ٹیم میں بھی نہ ہوتا ۔شاداب خان نے بتایا کہ جب اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے منتخب ہوا تو اپنے دوست کو کہا کہ میرے پاس بہترین موقع ہے۔ اچھا کھیل کر پاکستان کی نمائندگی بھی کرسکتا ہوں۔ایک سال کے دوران زمین سے آسمان پر آگیا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں ہند سے پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی جیتنا یادگار لمحہ تھا ۔ انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ کی وکٹ کیریئر کا بہترین کارنامہ تھا۔ شاداب نے کہا کہ کوشش ہے کہ چار روزہ کرکٹ کھیل کر ٹیسٹ ٹیم میں اپنی جگہ بناوں۔اس حوالے سے کاونٹی کلب سے بھی بات چل رہی ہے۔