Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ کے نئے میئر کا تعارف

مکہ مکرمہ... مکہ مکرمہ کے نئے میئر انجینیئر محمد القویحص 11برس سے زیادہ عرصہ تک رکن شوریٰ رہ چکے ہیں۔
٭ سعودی سرکاری ملازمین کو ہاﺅس رینٹ پیش کرنے کی سفارش القویحص ہی نے کی تھی۔
٭ القویحص شوریٰ کے سرگرم رکن تھے۔ انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کا قانون ، غیر منقولہ جائدادوں کے قانون اور قانون محنت میں ترمیم کے مسودے تجویز کئے۔
٭ القویحص نے 1398 ھ کے دوران کنگ فہد یونیورسٹی برائے پیٹرولیم و معدنیات سے کیمیکل انجینیئرنگ میں بی ٹیک کیا تھا۔
٭ القویحص 1404ھ کے دوران وزارت صحت میں ادارہ منصوبہ جات کے ڈائریکٹر جنرل بنائے گئے۔
٭ القویحص وزارت خارجہ میں سفیر کے عہدے پر فائز رہے۔
٭ القویحص محکمہ فراہمی و نکاسی آب کے ڈائریکٹر جنرل رہ چکے ہیں۔
٭ القویحص1422ھ میں رکن شوریٰ بنائے جانے سے قبل مشیر ایوان شاہی تھے۔
 

شیئر: