کراچی میں ایشیا امن فلمی میلہ
پاکستان کے اقتصادی شہر کراچی میں ایشیا امن فلمی میلے کا انعقاد کیاگیاجس میں ایشیائی ممالک کے فلمسازوں نے اپنی مختصر فلمیں پیش کیں۔فلمی میلے میں 43ایشیائی ممالک کے وفود شریک ہوئے، 50 کے لگ بھگ ممالک کی 100 فلموں کو میلے کا حصہ بنایاگیا جن میں70 سے زائد مختصر دورانئے کی فلمیں نیزاینیمیٹڈ سمیت ڈاکیومینٹری فلمیں پیش کی گئیں۔ مختلف زبانوں میں پیش کی گئی فلموں کو میلے کےدوران مختلف سیشنز میں دکھایاگیا ۔اس فلمی میلے کا مقصد فلموں اور تفریح کے ذریعےایشیائی ثقافتوں کو یکجا کرکے امن کا پیغام عام کرنا تھا۔شہر کراچی کے مقامی مرکز میں سجنےوالا فلمی میلہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بےنظیر بھٹو سے منسوب کیاگیاتھا۔اس چار روزہ فلمی میلے میں معروف گلوکارہ ریشماں کو خراج عقیدت بھی پیش کیاگیا۔