Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اینڈرائیڈ اوریو (گو ایڈیشن) کے ساتھ الکاٹیل 1 ایکس متعارف‎

الکاٹیل کمپنی کی جانب سے موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر بجٹ فرینڈلی اسمارٹ فون الکاٹیل 1 ایکس متعارف کرایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.3 انچ ڈسپلے ، 18:9 ایسپیکٹ ریشو ، میڈیا ٹیک پروسیسر ، 1/2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13/8 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔فون کی بیٹری 2460 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ کنکٹیویٹی کیلئے اسمارٹ فون میں فنگر پرنٹ سنسر ، ایف ایم ریڈیو ، این ایف سی ، وائی فائے اور مائیکرو یو ایس بی سپورٹ دی گئی ہے۔اسمارٹ فون کو کالے ، نیلے ، گولڈ اور روز گولڈ رنگ میں متعارف کرایا جائے گا اور اس کی قیمت 100 یورو ہوگی۔

شیئر: