Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

می مکس 2 ایس 27 مارچ کو لانچ کیا جائے گا

شیاؤمی کمپنی کے اسمارٹ فون می مکس 2 ایس کی لانچنگ کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ اسمارٹ فون کو 27 مارچ کو چین میں متعارف کروایا جائے گا۔ فون سے متعلق اب تک سامنے آنے والے تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، 5.99 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا ۔ فون کی بیٹری 3400 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔ اسمارٹ فون میں کروما فلیش ،آٹومیٹک ایچ ڈی آر اور آبجیکٹ ٹریکنگ جیسے فیچرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ یہ کمپنی کا پہلا سمارٹ فون ہوگا جس میں انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر دیا جائے گا۔ فون کی قیمت سے متعلق تاحال حتمی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

شیئر: