کویت:تیناز منیر کی وفات پر تعزیتی پروگرام
محمد عرفان شفیق۔ کویت
کویت: پاکستان یوتھ سوسائٹی کے سرگرم رکن تیناز منیر کی وفات پر تعزیتی پروگرام خیطان میں کیا گیا جس میں ہر طبقہ فکر کے افراد، مرحوم کے رفقا ء اور کویت پاکستان یوتھ سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ سید احمد ثقلین حیدر شاہ نے مرحوم کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کرائی۔ یا درہے کہ وفات سے کچھ عرصہ قبل تیناز منیرکویت سے پاکستان منتقل ہو گئے تھے۔
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبروں کے لئے کلک کریں