Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز ہرشل گبز کویت کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر

 
 محمد عرفان شفیق۔ کویت 
کویت:جنوبی افریقی کے سابق معروف بلے باز ہرشل گبز کویت کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر کر دئیے گئے اس کا باضابطہ اعلان کویت کرکٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں کیا گیا۔ ہرشل گبزکویت کرکٹ ایسوسی ایشن کی خصوصی دعوت پر کویت پہنچے ہوئے ہیں انہوں نے کویت ٹیم کا کوچ مقرر ہونے کے بعد کرکٹ ٹیم کے ساتھ اپنی کوچنگ ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ سابق بلے باز کویت کرکٹ ٹیم کی2ماہ تک کوچنگ کریں گے جس میں آئی سی سی T-20 ورلڈ کپ کوالیفائرز کی تیاریاں بھی شامل ہیں۔ا ٓئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈکا انعقاد اپریل میں ہورہا ہے۔

شیئر: